SSC URDU QUESTION PAPER FEB 2026 PDF
مہاراشٹر اسٹیٹ بورد جماعت دہم بورڈ سوالی پرچہ فروری؍2026
پی ڈی ایف
مہاراشٹرا
اسٹیٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام جماعت دہم (SSC) کے فروری؍ 2026
کے امتحان میں مضمونِ اُردو کا سوالیہ پرچہ (Maharashtra State Board Question Paper) اب
PDF فارمیٹ
میں دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اس سوالیہ پرچہ کو خاص طور پر طلبہ و طالبات کی سہولت
اور بہترین تیاری کے لیے اپلوڈ کیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ امتحان میں بہتر کارکردگی
کا مظاہرہ کر سکیں۔اس PDFکو آپ یہاں پڑھ سکتے ہے یا پھر
ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ
سوالیہ پرچہ صرف ایک نمونہ نہیں بلکہ امتحان کے ان سوالات، اندازِ سوال و جواب،
اور امتحانی ڈھانچے (Exam Pattern)
کو سمجھنے میں ایک قیمتی وسیلہ ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے
آپ درج ذیل چیزوں میں خود کو بہتر طور پر تیار کر سکیں گے:
اس سوالیہ پرچہ سے آپ کیا
فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
امتحانی طرز سمجھنا:
سوالات کے پوچھے جانے کا
انداز، تحریری سوالات، مختصر اور تفصیلی جواب طلب سوالات، بین خاکے، قواعد خط
نویسی، مضمون نویسی وغیرہ سب چیزیں واضح طور پر سامنے آتی ہیں۔
گہرائی سے تیاری:
یہ سوالیہ پرچہ آپ کو
قواعد (Grammar)، نظم، نثر، ترتیبِ الفاظ، بین خاکے، درسی اور غیر درسی اقتباسات
پر سوالات کا طریقہ اور موضوعاتی سوالات پر عبور حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
اعتماد میں اضافہ:
اس طرح کے سوالی پرچوں کی
مناسب مشق اور سوالات کے حل کے بعد امتحان کے دوران اعصابی دباؤ کم ہوگا اور آپ
زیادہ پراعتماد محسوس کریں گے۔کم از کم تین سال کے سولی پرچے ضرور حل کریں۔
اساتذہ و سرپرستوں کے لیے مددگار:
اساتذہ اور والدین بھی اس سوالیہ پرچے کی مدد سے طلبہ
کی تیاری کو بہترین رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، غلطیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور
کمزور موضوعات پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔اساتذہ ہر طالب علم سے کم از کم تین سال
کے سوالی پرچوں کی مشق ضرور کرائیں۔ اور دہرائے جانے والے سوالوں کی نشاندہی بھی
کرائیں۔
مزید وسائل
ہماری ویب سائٹ(https://www.thestudypoint.org/) پر پچھلے سالوں کے جماعت دہم (SSC) کے پرانے سوالیہ پرچے (Old Question Papers) بھی فراہم کیے گئے ہیں۔آپ یہاں ان سوالی
پرچوں کو پڑھ سکتے ہیں نیز داؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
ان پرچوں کو حل کرنے سے
آپ:
ü پچھلے سال کے امتحانات کے سوالات کے نمونوں
سے واقف ہوں گے
ü مخصوص موضوعات، طرزِ سوالات اور بار بار
پوچھے جانے والے نکات پر عبور حاصل ہوگا
ü امتحانی حکمتِ عملی (Exam Strategy) بہتر بن سکے گی
ü خود اعتمادی پیدا ہوگی۔
ü امتحان کا ڈر دل سے نکل جائے گا۔
خلاصہ
v اس PDF سوالیہ پرچے کو اپنی تیاری میں لازماً
شامل کریں۔
v یہ نہ صرف آپ کے علم میں اضافہ کرے گا بلکہ
امتحان کے سوالات کو سمجھنے اور حل کرنے کی مہارت بھی فراہم کرے گا۔
v امتحان کی بہتر تیاری، قواعد، نظم و نثر،
اور سوالات کے طریقہ کار کو سمجھنا اب آپ کے لیے آسان ہوگا۔
