غزل
- معین احسن جذبی
Gazal By Moin
Ahsan Jazbi
مندرجہ ذیل غزل معین احسن جذبی کی لکھی ہوئی مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایند ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جماعت دہم کے مضمون اردو سے ماخذ ہے۔ یہ مضمون طلباء ، اساتذہ اور سرپرستوں کی رہنمائی کے لئے یہاں شائع کیا جاتا ہے۔
عیش سے کیوں خوش ہوئے ،
کیوں غم سے گھبرایا کیے
زندگی کیا جانے کیا تھی
اور کیا سمجھا کیے
نا خدا بے خود ، فضا
خاموش ، ساکت موج آب
اور ہم ساحل سے تھوڑی دور
پر ڈوبا کیے
وہ ہوائیں ، وہ گھٹائیں ،
وہ فضا ، وہ اُس کی یاد
ہم بھی مضراب الم سے ساز
دل چھیڑا کیسے
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگی
اک سکون دل کی خاطر عمر
بھر تڑپا کیسے
کاٹ دی یوں ہم نے ، جذبی
، راہِ منزل کاٹ دی
گر پڑے ہر گام پر ، ہر
گام پر سنبھلا کیے
0 Comments