Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حمد - رشید افروز Hamd By Rasheed Afroz

 

حمد - رشید افروز
Hamd By Rasheed Afroz

مندرجہ ذیل حمد رشید افروز کی لکھی ہوئی  مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایند ہائر سیکنڈری ایجوکیشن   کی جماعت دہم کے مضمون اردو سے ماخذ ہے۔ یہ مضمون طلباء ، اساتذہ اور سرپرستوں کی رہنمائی کے لئے یہاں شائع کیا جاتا ہے۔

رہ گزر کوئی ہو ، منزل کا تقاضا تو ہے

دل نے جس وقت ، جہاں دل سے پکارا ، تو ہے

چشم بینا کو بصیرت ، دل محزوں کو یقیں

ڈوبتی اس کو تنکے کا سہارا تو ہے

اپنے محور پر میں گردش میں اگر شمس و قمر

جس کے قبضے میں ہے انجام زمانہ ، تو ہے

چاند سورج ترے اوصاف بیاں کرتے ہیں

ہم فقط نور کا پرتو ہیں ، سراپا تو ہے

رات اور دن میں پروئے ہوئے موتی کی طرح

ظلمت شب میں نئے دن کا وسیلہ تو ہے

صبح صادق کی سپیدی تری عظمت کا نشاں

سجدہ کرتا ہے جسے شب کا اندھیرا ، تو ہے

تجھ سے بڑھ کر کوئی شفقت نہیں کرنے والا

تیرا ہمسر ہے نہ ثانی کوئی ، یکتا تو ہے

تو جسے چاہے اُسے تخت دے ، تاراج کرے

ملک تیرا ہے ، حکومت تری ، آقا تو ہے

سیکڑوں بار ہوا یوں ، مجھے ٹھوکر بھی لگی

میں جو گرنے سے ہوں محفوظ ، سہارا تو ہے

جب مدد کے لیے موجود کہیں کوئی نہ تھا

دل نے اُمید جگائی ، مرے مولا ، تو ہے

خودمدد کے لیے موجود کہیں کوئی نہ تھا

تجھ کو سوچوں تو ہر اِک شے میں سمایا تو ہے

 

Post a Comment

0 Comments